21 جولائی، 2026، 2:23 PM

ٹرمپ حکومت کے پاس ایران کے معاملے پر مربوط حکمتِ عملی کا فقدان ہے، امریکی سفارتکار

ٹرمپ حکومت کے پاس ایران کے معاملے پر مربوط حکمتِ عملی کا فقدان ہے، امریکی سفارتکار

سابق امریکی سفارت کار ایلن ایر کے مطابق ٹرمپ حکومت ایران کے ساتھ موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے واضح اور ہم آہنگ حکمت عملی رکھنے میں ناکام ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی سفارت کار اور ایران کے ساتھ مذاکراتی وفد کے سابق رکن ایلن ایر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت ایران کے ساتھ معاملات میں تذبذب کا شکار ہے اور موجودہ تعطل سے نکلنے کے لیے اس کے پاس کوئی مربوط حکمت عملی موجود نہیں ہے۔

ایلن ایر نے کہا کہ موجودہ امریکی حکومت اس وقت الجھن کی کیفیت میں ہے اور ایران کے ساتھ بحران کے حل کے لیے کوئی منظم اور مربوط منصوبہ نہیں رکھتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ حکومت نے حقیقی سفارت کاری کو ترجیح نہیں دی بلکہ اس کے بجائے اپنے قریبی مشیروں پر انحصار کیا ہے، جن کے پاس تجربہ بہت کم ہے۔

سابق امریکی سفارت کار نے واضح کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان باہمی اعتماد کا فقدان موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے اور کسی بھی پیش رفت کی راہ میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

News ID 1940388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha